روالپنڈی،بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش نالے میں بہا دی

راولپنڈی کے علاقے محمدی کالونی میں بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو قتل کردیا،بوری بند لاش پچیس روز بعد نالے سے برآمد کر لی گئیں۔


راولپنڈی کے علاقے محمدی کالونی میں جائیداد کی لالچ نے بیٹے کو جلاد بنادیا مکان کے تنازعے پربیٹے اوربہونےملکرباپ کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پندرہ جنوری کی شام مقتول اللہ دتہ اپنے بیٹے ناصر کے گھرگیا اورپھرلاپتہ ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعہ میں ملوث میاں اوربیوی کوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکا ہے جب کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی ماررہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎