دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے،فواد چوہدری

دبئی میں جاری ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دنیا بہت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی جس سے سہولت کے ساتھ مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سے متعلق اپنا ویژن دیا جب کہ اجلاس میں مصنوعی انٹیلی جینس کے نتیجے میں چیلنجزپربات ہوئی اور اقوام متحدہ ،اوای سی ڈی ،لیبریونینزسمیت دنیا بھرکےمختلف گروپس نے اس پر پریزینٹیشنز دیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اجلاس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں ڈیجٹیل اکانومی کے نتیجے میں درپیش چیلنجزپربھی بات ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے،مسقبل میں بغیرڈرائیوروں کے گاڑیاں آنے والی ہیں جس سے روزگار کے حوالے سے ایک بحران کھڑا ہو سکتا ہے،ڈرائیونگ سے وابستہ افراد کیلئے یہ ایک چیلنج ہو گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں ٹیکنالوجی کے بے پناہ فوائد ہیں وہاں پرچیلنجز بھی موجود ہیں، اجلاس نئی ٹیکنالوجی کو بہترین اندازسے استعمال میں لانے سے متعلق تھا جس میں طے پایا کہ دنیا کوان چیلنجزسے نبردآزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کارلانا ہوںگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎