کم عمر ترین ایتھلیٹ عائشہ وزیراعظم سے ملیں گی


دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈوعالمی چیمپئن عائشہ ایاز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار دروانی کے مطابق عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائےگی ۔

وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ نے متحدہ عرب امارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کرنے کااعلان کیا تھا۔

عائشہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ نے گزشتہ برس بھی انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎