حمزہ شہباز کے قیام میں توسیع کیلئے درخواست دائر

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی ہے۔


حمزہ شہبازکے بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20سال بعد پہلی بچی پیدا ہوئی جو عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ وہ بچی کے دل کا آپریشن کرانا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کا بیوی اور بچی کے پاس رہنا ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے بیرون ملک قیام میں دو ہفتوں کی توسیع کردے۔

حمزہ شہبازکی بیرون ملک سے واپسی کی عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کل ختم ہورہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎