حکومت نے پے پیل پر کوئی بندش نہیں لگائی: اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو: ویڈیو اسکرین گریب


پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومت کی طرف سے پے پیل کی بندش کو مسترد کردیا۔

پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پے پیل مجھ سمیت کسی حکومتی ادارے کی ڈیسک پر نہیں رکا ہوا، ہم نے تو اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان گھر بیٹھے کام کرتے ہیں ان کے لیے یہ روزگار کا زبردست ذریعہ ہے، پے پیل یا کوئی اچھا آن لائن پیمنٹ سسٹم نہ ہونے سے انہیں مشکلات ہورہی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎