آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رينکنگ جاری،پاکستان بدستورسرفہرست

جنوبی افریقہ سے سیریز میں شکست کے باوجود ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں پاکستان کا پہلا نمبر برقرار ہے، بلے بازوں میں بابراعظم سرفہرست ہیں جب کہ ٹاپ فائیو بولرزمیں دو پاکستانی شامل ہیں۔


آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،آسٹریلیا کے گلین میکسویل ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبرپرآگئے جب کہ فخرزمان چھٹے نمبرپرچلے گئے۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں شعیب ملک چھبیس اور سرفرازاحمد سینتالیس ویں نمبرپرموجود ہیں،حسین طلعت انیس درجے ترقی کے بعدچھپن ویں نمبرپرآگئے ہیں۔

بولرز میں شاداب خان کی تیسری پوزیشن برقرارہے جب کہ عماد وسیم پانچ درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے،فہیم اشرف کی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن محمد عامربتیس اور حسن علی چونتیس ویں نمبرپرموجود ہیں۔

اسی طرح دیگر بولرز میں شاہین شاہ آفریدی اٹھائیس درجے ترقی کے بعداڑتالیس ویں نمبرپرآگئےہیں،ٹیم رینکنگ میں تین پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد بھی پاکستان سرفہرست ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎