ریلوے کے دو اہم منصوبوں کا افتتاح کل 12 فروری کو ہوگا

وزیراعظم عمران خان کل 12 فروری کو ریلوے کے 2 اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے، دونوں تقریبات کل شام وزیراعظم آفس میں منعقد ہوں گی۔


تقریبات میں پاک ریل لایئو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کا افتتاح کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں وزیر ریلوے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی گئی ہے۔

ریلوے کے مسافروں کے لیے موبائل ایپ تیار

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام پاک ریل لایئو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے ٹرین، اس کا وقت اور اپنے احباب کی لوکیشن دیکھ سکیں گے جب کہ یہ سہولت مال گاڑیوں کےلیے بھی ہوگی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ تھل ایکسپریس 13 فروری بروز بدھ کو راولپنڈی اور ملتان سے صبح 7 بجے بیک وقت روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن عوام مفت سفر کر سکیں گے جب کہ معائنہ کےلیے خود بھی سفر کروں گا۔

یکم فروری سے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں خوش اخلاقی مہم چلانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ تھل ایکسپریس راولپنڈی، ترنول، جنڈ، كُندیاں، میانوالی، کوٹ ادو، لیہ، بھکر اور مظفر گڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان جائے گی جب کہ ٹرین میں 4 گھنٹے کی مسافت کم ہوگی۔

ماہ رواں میں ہی لاہور کراچی نان سٹاپ وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کا بھی افتتاح ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎