بالی ووڈ اداکار مہیش آنند کی لاش گھر سے برآمد

ماضی میں ولن کے کردار سے ہیروز پر دھاگ بیٹھانے والے مہیش آنند کی لاش گھر سے برآمد کی گئی ہے۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکار مہیش آنند کی لاش اتوار کے روز اندھیری کے علاقے میں ان کے فلیٹ سے برآمد کی گئی، جس کے بعد ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش آنند کو ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ مہیش آنند بھارتی علاقے ’سُبربرن‘ میں رہائش پذیر تھے جہاں ان کی موت کی خبر ان کی ملازمہ کے ذریعے موصول ہوئی۔ پولیس کے مطابق مہیش آنند کی موت دو روزہ قبل ہی واقع ہوچکی تھی تاہم ان کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بے مثال کردار ادا کرنے والے مہیش آنند کافی عرصے سے اسکرین سے غائب تھے۔ فلمی حلقوں کے مطابق انہیں معاشی مشکلات کا سامنا تھا، جب کہ انہیں کوئی کام دینے والا بھی نہ تھا۔

اداکار مہیش آنند نے 80 اور 90 میں امیتابھ، سنجے دت، گووندا، سنی دیول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں گنگنا جمنا سرسوتی، لال بادشاہ، شہنشاہ، باغی اور کولی نمبر 1 شامل ہیں۔ مہیش آنند کو آخری مرتبہ فلم ’رنگیلا راجا‘ میں بھارتی اداکار گویندہ کے ہمراہ دیکھا گیا تھا، جو اسی سال ریلیز ہوئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎