شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔


نیب اور شہباز شریف کے وکلاء نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں جزوی طور پر دلائل مکمل کرلئے ہیں، کل رمضان شوگر ملز کیس میں دلائل کا آغاز ہوگا۔

سماعت کے دوران جسٹس شہزاد نے استفسار کیا کہ کرپشن کے پیسے کس بینک اکاؤنٹ میں گئے؟ وکیل نیب اکرم قریشی نے دلائل دیئے کہ شہباز شریف نے خود نہیں بلکہ دوسروں کو فائدہ پہنچایا، پیراگون کو فائدہ پہنچانے کےلئے یہ سب کیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پیراگون کے مالک کون ہیں؟ وکیل نیب نے جواب دیا کہ ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ کوئی اور مالک نہیں ہے؟ وکیل نیب نے جواب دیا جی بظاہر یہی ہیں۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ ان دونوں کا شہباز شریف سے کیا تعلق ہے، وکیل نیب نے کہا سیاسی تعلق نکلتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎