’لبنانی وزیراعظم سعد حریری کوئی این آر او نہیں کرائیں گے‘

پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو_ ویڈیو اسکرین گریب


پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے این آر او سے متعلق کسی بھی کردار کی تردید کردی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سعد حریری کو بتایا ہےکہ آپ نے پاکستان کا پہلا این آر او کیا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ کوئی ڈھیل ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعد حریری نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور کہا کہ وہ آئندہ ایسانہیں کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎