ملتان، جھگڑا ہونے پر ابرار الحق کانسرٹ چھوڑ کر چلے گئے

ملتان میں پی ٹی آئی رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کے کانسرٹ کے دوران سیکیورٹی اہل کاروں اور لڑکوں کے درمیان جھگڑے کے باعث ابرار الحق کانسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔


پولیس کے مطابق کانسرٹ کے لیے آئے شائقین نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جھگڑا زیادہ بڑھا تو کانسرٹ کی جگہ پر بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد خواتین اور بچے چیخیں مارتے رہے۔

جھگڑے کے دوران کئی سیکیورٹی اہلکار اور نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر بھاری نفری گراؤنڈ پہنچی جس کے بعد گراؤنڈ کو خالی کرا لیا گیا۔

جھگڑے کی اطلاع ملنے پر گلوکار ابرار الحق ابتدا میں ہی کانسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎