وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈپٹی کمشنروں کو اسپتالوں کے دورے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کے دورے کی ہدایت کر دی۔


سرکاری اعلامیہ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنر اپنے دوروں کے دوران رپورٹ مرتب کریں کے ہسپتالوں میں کونسی سہولیات دستیاب ہیں اور کن سہولیات کی مزید ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنروں کی رپورٹ پر محکمہ صحت ڈی ایچ کیوز میں سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا ۔

وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپتالوں کے طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری پر بھی نظر رکھی جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎