آرمی چیف جنرل باوجوہ سے سابق آرمی چیف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق آرمی چیف و دہشت گردی کیخلاف اسلامی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے دہشت گردی کے خلاف بننے والے اسلامی اتحاد کے سربراہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎