خضدار میں غیر ملکی باشندہ گرفتار، 38 کلو چرس برآمد

بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے 38 کلو منشیات برآمد کرلی اور ایک افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔


ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) الیاس کبزئی نے بتایا کہ لیویز فورس نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بغیر نمبرپلیٹ کی گاڑی کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی 38 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران افغان باشندہ علی آغا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلوچستان سے منشیات کے خاتمے کے لیے فورسز کے ساتھ ساتھ تاجربرادری اور ٹرانسپورٹروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی سی خضدار نے کارروائی میں شامل لیویز فورس کے اہلکاروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎