وہاڑی میں چانٹے دار کبڈی کے مقابلہ

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں چانٹے دار کبڈی کے مقابلے ہوئے، زور کے جوڑ کو تماشائیوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے ایونٹ کا مزہ دوبالا کر دیا۔


وہاڑی کے نواحی علاقہ 101ڈبلیو بی میں ہونے والے کبڈی میچ میں نامور کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔ چانٹے دار کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے میں حریف پر تھپڑوں کی بارش نے دیکھنے والوں کو بھی محظوظ کیا۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد درختوں پر چڑھ کر کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئی۔روایتی کھیل کبڈی میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ مقابلے کے آخر میں فاتح کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کیے گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎