سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید50روپے مہنگا ہوگیا۔


آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1315ڈالرسے گھٹ کر1308ڈالر ہوگئی۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67850 روپے سے بڑھ کر67900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58170روپے سے بڑھ کر 58213روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 745.68روپے پرمستحکم رہی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎