قومی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دےدی، تین میچوں کی سیریز پاکستان نے دو ایک سے اپنے نام کرلی۔


قومی ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا بدلہ لے لیا۔۔ دبئی میں کھیلے گئے فیصلہ کن ون ڈے میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو انسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیفنی ٹیلر باون رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، نشرح سندھو اور ڈیانا بیگ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف سینتالیسویں اوور میں چھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سدرہ امین نے باون رنز بنائے، پاکستان ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎