ملک میں ایک بار پھر گیس بحران شدت اختیار کر گیا

ملک میں ایک بار پھر گیس بحران شدت اختیار کر گیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی سیکٹر بند، پاور سیکٹر اور صنعتوں کو بھی گیس فراہمی بند کر دی گئی۔


ترجمان سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث ایل این جی کارگو کا بر وقت لنگر انداز ہونا مشکل ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔ پاور پلانٹس، صنعتوں اور کھاد فیکٹریوں کو بھی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرنے کے باعث کیا گیا، صورتحال بہتر ہوتے ہی گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کی حکومتی فیصلے کی مذمت۔ کہتے ہیں کارگو کی آمد میں تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎