نیو کراچی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس کے باہر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جہاں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔


شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے یو سی آفس کے باہر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس سے ایک جاں بحق ہوگیا ۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ کے مطابق فائرنگ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے کی گئی،موٹرسائیکل پرسوار4سے5ملزمان نے فائرنگ کی۔،

آئی جی سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی ۔

رہنماایم کیوایم خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پُر امن رہیں، دہشتگرد گرفتار نہ ہوئے تو انکی حوصلہ افزائی ہوگی، ملزمان کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرتوں کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎