شوہر پر الزام تراشی کرنے والی خواتین اور بیویوں پر تشدد کرنے والے مردوں کیلئے قانون تیار

بیویوں پر تشددچلے گا نہ ہی شکی مزاج خواتین کی اپنے شوہروں کے بارے میں بد گمانی چلے گی کیونکہ خیبرپختونخوا میں ایسا قانون آرہا ہے جو مرد کے ہاتھ اور بیوی کی زبان کو لگام ڈالے گا۔


خیبرپختونخوا میں بیویوں کے ساتھ شوہروں کے بھی وارے نیارے ہوگئے، انسداد گھریلو تشدد قانون اب دونوں کا مداوا بنے گا جس کے تحت تشدد کے مرتکب شوہر کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اور ساتھ ہی جرمانہ بھی ہوگا۔

نیا قانون شکی مزاج بیویوں کے لئے بھی بھاری ہے،اب شوہر پر الزام تراشی کی سزا ہوگی اور بھاری جرمانہ بھی لگے گا تاہم اسے خواتین اراکین اسمبلی نے مسترد کردیا۔

صوبے میں اس قانون پر عملدرآمد کیلئے ضلعی کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎