کراچی، سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے سائٹ میں روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔


سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب واقعہ روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کے لئے 5 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے، تاہم آگ نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے ہیں، جبکہ آگ کے باعث گودام میں رکھی روئی کی درجنوں گانٹھے جل گئیں ۔

باقی ماندہ روئی کی گانٹھوں کو گودام سے منتقل کردیا گیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎