ایف آئی آر درج ہوگئی مگر کام ختم نہیں ہوا، خالد رانجھانی

خالد رانجھانی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوگئی مگر کام یہاں مکمل نہیں ہوا، انصاف کے حصول کی جدوجہد چلتی رہے گی۔


ارشاد رانجھانی کے بھائی خالد رانجھانی نے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جو پولیس افسران ملوث ہیں انہیں بھی گرفتار کیا جائے، جو بھی لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو سامنے لایا جائے۔

خالد رانجھانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں انہوں نے ایوان میں ہمارا مسئلہ اٹھایا جبکہ میری اپیل ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم چاہتے ہیں سچ سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ بھر سے لوگوں نے جمع ہو کر احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ارشاد رانجھانی کو بدھ کی شام بھینس کالونی میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ قتل میں ملوث یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎