پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے کیا کہ ہم ان سے این آر او لیں، این آر او تو وزیر اعظم عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو دیا ہے۔


خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عمران خان نے خود اور اب ان کی بہن نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، ہم نے کبھی این آر او کے لیے سعد الحریری سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نواز شریف کو عدالت سے ضمانت مل جائے گی جبکہ حمزہ شہباز رات کی تاریکی میں کسی سے ملنے نہیں گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎