وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا—۔فائل فوٹو


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اجلاس میں قومی ائیر لائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گودر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجرا کے لیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی آج کے اجلاس میں زیر غور آئے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎