ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم آج سے کام شروع کر دیگا

مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم کے انچارج مدثر زیدی کا کہنا ہے کہ ٹریکنگ سسٹم آج سے کام شروع کر دے گا۔


مدثر زیدی ریٹائرڈ ریلوے افسر کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے مسافر ٹرینوں کا ٹریکنگ سسٹم ریلوے کو عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹریکنگ سسٹم سے ٹرین میں سفر کرنے والے اور ان کے عزیز و اقارب اب گھر بیٹھے ٹرین کا مقام، اگلے اسٹیشن پر آمد، ٹرین کی اسپیڈ اور منزل پر پہنچنے کا وقت معلوم کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا یا گیا ہے،جسے ’پاک ریل لائیو‘ کا نام دیا گیا ہے، مسافروں کے عزیز و اقارب ٹریکنگ سسٹم ایپ پر معلوم کرسکیں گے کہ ٹرین کہاں تک پہنچی ہے، یہ معلومات اردو اور انگریزی میں دستیاب ہوں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎