رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو اپنی دوسری ماں قرار دے دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر نے نئی آنے والی فلم ‘‘گلی بوائے’’ کی تشہیر کیلئے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں شو کی میزبان کومل نہتا نے اداکار سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک میں نے جتنے بھی اداکاراؤں کے انٹرویو کئے ہیں اُن سب میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔

رنویر سنگھ خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک سٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں، وہ بہت پرواہ کرنے والی اور مجھ سے ممتا بھری محبت کرتی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح سمجھتی تھیں۔ آج بھی یاد ہے وہ مجھ پر ہر وقت پیسہ خرچ کیا کرتی تھیں۔ حتیٰ کہ وہ میرے لئے چاکلیٹ خریدنے کیلئے پیسے کمایا کرتی تھیں، میں نے کبھی بھی انہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎