شرجیل خان کی قومی ٹیم میں شمولیت سے متعلق صورتحال واضح ہوگئی

 چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔


شرجیل خان کی جلد قومی ٹیم میں شمولیت سے متعلق صورتحال واضح ہوگئی، تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے 

شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے تو ستمبر تک انتظار کریں،ستمبر کے بعد شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام پرعمل کرنا ہوگا،ری ہیب پروگرام پورا کرنے شرجیل خان کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ احسان مانی کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کرنا ہوتا ہے،پی سی بی کو پروفیشنل آرگنائزیشن بنانا چاہتا ہوں۔

احسان مانی نے مزید کہا ہے کہ تینوں فارمیٹس کیلئے سرفراز احمد کو کپتان بنانے میں کوئی ہرج نہیں، ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو قیادت سونپی گئی ہے اور ورلڈ کپ کے بعد اٴْن سے مشورہ کریں گے کہ وہ خود کیا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمیں ٹیم کے لئے لیڈر بنانے کی ضرورت ہے، ورک لوڈ کی وجہ سے سرفراز احمد کو آرام کی ضرورت تھی، پابندی کے بعد سرفراز احمد کو کچھ آرام مل گیا۔قومی ٹیم کی سلیکشن پر کپتان سرفراز احمد کے کردار پر انہوں نے کہا کہ میں نے براہ راست سرفراز احمد سے پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق اٴْن سے سلیکشن پر مشورہ کرتے رہتے ہیں اور ہر سلیکشن میں یہ مشورہ کیا جاتا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎