کراچی: کاٹن فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل گئی

کراچی کے سائٹ ایریا میں کاٹن فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل گئی۔


ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور اس پر 80 فیصد قابو پالیا گیا ہے، آگ کے باعث گودام کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

آگ گزشتہ رات 8 بجے کاٹن کے گودام میں لگی تھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ نے رات 9 بجے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہے جس پر قابو پانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔

پندرہ فائرٹینڈرز ساری رات کوششوں میں مصروف رہے مگر آگ پھیلتی ہی چلی گئی، جس کے بعد شہر بھر کے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ واٹر بورڈ اور سائٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پانی کے ٹینکرز فراہم کیے گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎