کراچی: گزشتہ شب 9 بجے روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

آگ سے متاثر گودام کی چھت کا ایک حصہ گرگیا، گودام میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے، چیف فائر آفیسر۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب


کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔

روئی کے گودام میں گزشتہ شب تقریباً 9 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 13 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ سے متاثر گودام کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جب کہ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ گودام میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے جہاں روئی کی گانٹھیں موجود ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎