ملتان، سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار

پنجاب کے شہر ملتان میں سابقہ بیوی کی جعلی فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ہے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ اس کے سابق شوہرمحمد نعیم انصاری نے جعلی فحش ویڈیو بنا کر اس سے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں خاتون نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے انکار پر اس کے سابق شوہر نے جعلی ویڈیو اس کے عزیز و اقارب کو بھیج دی۔

درخواست پرتحقیقات کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎