وزیراعظم عمران خان آج ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے

ٹریکنگ سسٹم سے معلوم کیا جاسکے گا ٹرین کس مقام پر موجود ہے اور منزل پر کب تک پہنچے گی، انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم۔ فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان ریلوے تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے اسی مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان آج ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم مدثر زیدی کے مطابق مسافر ٹرینوں میں آج سے ٹریکنگ سسٹم کام شروع کردےگا اور وزیراعظم عمران خان باضابطہ طور پر آج اس سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

مدثر زیدی کے مطابق ٹریکنگ سسٹم سے معلوم کیا جاسکے گا ٹرین کس مقام پر موجود ہے اور منزل پر کب تک پہنچے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎