ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن؛ دی ہڈن ورلڈ"کی نئی جھلکیاں


ہالی و وڈ کی فینٹسی مووی "ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن؛ دی ہڈن ورلڈ"کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ۔

رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پسِ پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں جے بروشل،کیٹ بلینچٹ،کریگ فرگوسن،امیریکا فریرا،جوناہ ہل ،ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس پریکوئل میں کہانی کومزید آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس (ڈائنوسار) دونوں بڑھے ہوچکے ہیں اور ان دونوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے۔

نئے مقامات کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کے ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچے ہیں جہاں اْسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جسکے بعد اب اْسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔

فینٹسی فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت 22فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎