نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت میں نیب آڑے آگیا، زوردار جھٹکا دے دیا

نیبنے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے.جس نے ن لیگ کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے.


 تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔نیب نے جواب میں کہا ہے کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے ،سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ،میڈیکل گراﺅنڈپرنوازشریف کو ضمانت نہیں دی جا سکتی.

نیب کا کہناتھا کہ نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،نوازشریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل گراﺅنڈپر درخواست کی سماعت آج ہو گئی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎