پاکستان امن مشن ميں فوجی دستے بھيجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،ملیحہ لودھی

پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا اہم ہدف کم وقت میں حاصل کرلیا ہے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں یو این امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا، پاکستان کی 15فیصد خواتین فوجی مبصرین اوراسٹا ف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ پاکستان نے یو این کا یہ ہدف 18 ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ پاکستانی خواتین یہ فرائض مختلف ممالک میں سرانجام دے رہی ہیں، امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پاکستانی فوجی دستے یو این کی قیام امن کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎