راجن پور میں مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو افراد جاں بحق

راجن پور میں ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد اور محمد علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ بگٹی سے تھا۔

واضح رہے کہ حادثے کی زد میں آنے والی مسافر کوچ راجن پور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎