سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کیلئے شایان شان تیاریاں جاری

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سولہ فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ولی عہد کے استقبال کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں دونجی ہوٹل بھی بک کرالیے گئے۔


محمدبن سلمان سولہ فروری کوپاکستان کے مہمان بنیں گے ، اہم دورے سے پہلے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ ولی عہد کی آمد سے قبل وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محمد بن سلمان کے بڑے وفد کے لیے اسلام آباد کے دو بڑے نجی ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جزوی طور پر بک کرا لیے گئے۔

سعودی ولی عہد کی ورزش کا سامان، فرنیچر اور ضروری اشیا کے پانچ ٹرک بھی مقامی ہوٹل پہنچا دیے گئے۔

سعودی ولی عہد کے ڈاکٹرز اور ایڈوانس سیکورٹی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان خود معزز مہمان کا استقبال کریں گے جبکہ امکان ہے کہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎