راجہ ریاض کی شیخ رشید کو پی اے سی رکن بنانیکی مخالفت

تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنانے کی مخالفت کر دی ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ارکان موجود ہیں ،شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے ،کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے خلاف ہیں اور وہ بھی کمیٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎