پی ٹی آئی میں دراڑیں پرگئیں۔۔ اہم ترین حکومتی عہدےدار نے اچانک اپنے استعفے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ سے کوئی اختلاف نہیں،میری وجہ سے وزیراعلیٰ کے ا ختیارات پراثرپڑاتومستعفی ہوجاوں گا۔


کئی روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کے پی کے میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں ، اور اب اس پر گرونر کے پی کے شاہ فرامان بھی میدان میں آگئے ہیں، شاہ فرمان نے کہاہے کہ میری وجہ سے وزیراعلیٰ کے ا ختیارات پراثرپڑاتومستعفی ہوجاوں گا.

نجی تی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے فاٹاانضمام پرمشاورت کرناکوئی گناہ نہیں، وزیراعلیٰ سے کوئی اختلاف نہیں ہے

حکومت کاسرکاری افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کرنامعمول کی بات ہے،آئی جی، چیف سیکرٹری کاتبادلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی درخواست پرہواہے کے پی میں آئی جی،چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر کوئی ناراض نہیں ،فاٹاکےانضمام کیلئے تجربہ کارآفیسرزیادہ مددگارثابت ہوں گے، پولیس ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ کے پاس ٹرانسفرپوسٹنگ کااختیارنہیں ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎