شوکت یوسف زئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


عدالت نے شوکت یوسف زئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پی ٹی وی حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے ۔

عدالت نے شوکت یوسف زئی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمودکی آج کی حاضری سے استثناءکی درخواست عدالت کو موصول ہو گئی جو عدالت نے منظور بھی کر لیں۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎