ارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیر پر دوبارہ فرد جرم عائد

پشاور کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔


پشاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔

اس سے قبل ریفرنس میں ارباب عالمگیر ،عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کےنکات بھی شامل کیے تھے

کیس میں 3 گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان عدالت میں طلب کر لئے گئے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ارباب عالمگیر ،عاصمہ عالمگیر نے عدالتی احکامات کے مطابق ریفرنس فائل کرنیکی درخواست دی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎