امیرمقام کے بھائی کو سربراہ قائمہ کمیٹی مواصلات بنانےکی مخالفت

حکومت نے امیرمقام کے بھائی ڈاکٹرعباد کو قائمہ کمیٹی مواصلات کا سربراہ بنانےکی مخالفت کردی۔


ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈاکٹرعباد کو قائمہ کمیٹی مواصلات کا سربراہ بنانےکی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عباد صوبائی صدر ن لیگ امیرمقام کے بھائی ہیں ،امیرمقام کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کے مقدمات ہیں ۔

حکومت نے مسلم لیگ ن سے ڈاکٹر عباد کی جگہ کسی اور کو نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے ڈاکٹرعباد کا نام بطور چیرمین کمیٹی مواصلات واپس لینے سے انکار کردیا۔

ن لیگ نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعباد رکن قومی اسمبلی ہیں جن کےخلاف کوئی مقدمہ نہیں،ڈاکٹرعباد کا کنسٹرکشن کا کاروبار ہے، وہ امیرمقام کے کاروبار میں شراکت دار نہیں۔

یاد رہے کہ حکومت اور ن لیگ میں اختلافات پرگذشتہ روز مواصلات کمیٹی کا اجلاس موخر کیاگیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎