عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ ترک کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائش ترک کر دی ہے، اب وہ بنی گالہ میں ہی مستقل رہائش رکھیں گے۔


عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائش ترک کر دی، وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی سٹاف کالونی میں رہائش اختیار کی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر اب انہوں نے وہ رہائش گاہ ترک کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اب بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے، عمران خان پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمی کے امور سرانجام دیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎