ڈی آئی خان میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوگئے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں تھانے کے ایس ایچ او کو بھی گولیاں لگیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

واقعے میں 2 راہگیر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎