بالی ووڈ حسینائیں اپنے بچپن میں کیسی دکھتی تھیں؟

بالی ووڈ حسینائیں جن کے حسن کا آج ایک عالم گرویدہ ہے یہ حسینائیں اپنے بچپن میں کیسی دکھتی تھیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔


سونم کپور

سونم کپور بالی ووڈ کے ’’جکاس‘‘ اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں،فیشن اور گلیمر کی دنیا میں آج نام کمانے والی سونم اپنے بچپن میں انتہائی عامیانہ سی شکل و صورت کی حامل رہی ہیں یقین نہیں آتا تو خود دیکھ لیجیے۔

شردھا کپور

شردھا کپور معروف کامیڈین اور ولن شکتی کپور کی صاحبزادی ہیں،ان کی گائیکی اور ڈانس اسکلز کے تو آج سب معترف ہیں مگر اپنے بچپن میں وہ بالکل ایک عام بچی جیسی دکھتی تھیں،شردھا کپور ان دنوں ڈانس پر مبنی فلم اسٹریٹ ڈانسر میں ورن دھون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انوشکا شرما

انوشکا شرما کا فیملی بیک گراؤنڈ تو فلمی نہیں مگر اپنی محنت کے بل بوتے پر آج وہ بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں گنی جاتی ہیں،پھر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کے بعد تو ان کی شہرت کو پر لگ گئے ہیں،ان کا بچپن بھی ملاحظہ ہو۔

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون بیڈ مینٹن کے کھلاڑی ہیں مگر ان کی صاحبزادی کو فلموں میں آنے کا شوق تھا اور آج یہ عالم ہے کہ وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ ادکارہ ہیں،ان کا بچپن اور اس میں چھپی معصومیت بھی ملاحظہ ہو۔

عالیہ بھٹ

معروف ہدایتکار مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی باصلاحیت صاحبزادی عالیہ بھٹ کی خوبصورتی اور اداکاری کی تو سب ہی تعریف کرتے ہیں،مگر آج گلیمرس دکھنے والی عالیہ بھٹ بچپن میں انتہائی معصوم نظر آتی تھیں۔

سارا علی خان

بالی ووڈ میں نو وارد سارا علی خان کا تو سارا خاندان ہی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے والد سیف علی خان،سوہا علی خان،والدہ امرتا سنگھ،دادی شرمیلا ٹیگور اور سوتیلی ماں کرینہ کپور سب ہی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں،بالی ووڈ کی اس نئی حسینہ کی پرانی تصویر بھی دیکھ لیں۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا آج بھی کچھ کم بھاری بھرکم نہیں دکھتی مگر بچپن کی ان کی بعض تصاویر میں انھیں اگر گوشت کا پہاڑ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،بالی ووڈ میں لیڈی کلر کے نام سے مشہور شتروگھن سنہا کی صاحبزادی کی بچپن کی یہ تصویر بھی دیکھیے۔

رانی مکھرجی

رانی مکھرجی آج جتنا خوبصورت دکھتی ہیں بچپن میں وہ اتنی حسین بالکل نہ تھیں بلکہ وہ ایک عام سی شکل و صورت کی حامل لڑکی تھیں،بنگال سے تعلق رکھنے والی اس ساحرہ نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک ادیتیہ چوپڑا سے گھر بسانے کے بعد فلموں سے وقتی سنیاس لے لیا ہے۔

کنگنا رانوٹ

بالی ووڈ میں اگر کسی کو دبنگ گرل کا خطاب دیا جائے تو وہ یقیننا کنگنا رانوٹ ہی ہوں گی،اپنی منہ پھٹ طبعیت کی وجہ سے کنگنا نے بالی ووڈ میں دوست کم اور دشمن زیادہ بنا رکھے ہیں،اپنے معاشقوں پر آج کُھل کر بات کرنے والی کنگنا بچپن میں کتنی معصوم تھیں خود ہی دیکھ لیجیے۔

کرینہ کپور

بالی ووڈ کے کپور گھرانے سے تعلق رکھنے والی کرینہ کپور اس وقت انڈیا میں فیشن اور گلیمر کا ایک سمبل ہیں،ان کی قاتل ادائیں آج جہاں دلوں پر چھریاں چلا دیتی ہیں نیلی آنکھوں والی یہ حسینہ اپنے بچپن میں ایک پری زادی جیسی حسین اور معصوم دکھتی تھیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎