کراچی میں فراڈ کا ملزم ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کراچی میں ایس بی سی اے افسران کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عباس علی کو مزید ریمانڈ پر پچیس فروری تک نیب کے حوالےکردیا گیا۔


نیب نے گرفتار ملزم عباس علی آغا کو احتساب عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، لہٰذا اس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

نیب کے مطابق ملزم سابق ڈی جی،ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے خلاف جاری تحقیقات میں مطلوب تھا۔

ملزم نہر خیام کلفٹن میں 4 ہزار گز کے پلاٹ کی غیر قانونی ریسٹوریشن میں ملوث ہے، اس پلاٹ کی قیمت دو ارب روپے ہے۔

ملزم نے سرکاری افسروں کے ساتھ مل کر فراڈ کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎