وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔

جیونیوز کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، گزشتہ روز راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎