وزیراعظم سے راحیل شریف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سےاسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیرخارجہ،چیئرمین سینیٹ سے بھی راحیل شریف کی ملاقات ہوئی۔

راحیل شریف نےوزیرخارجہ کو دہشتگردی کےخلاف اتحادکےاقدامات سےآگاہ کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎