وزیر خارجہ سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد کی اہم ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں راحیل شریف نے دہشت گردی کےخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ وزیر خارجہ نےعلاقائی امن و سلامتی کےلیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

راحیل شریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

اس کے بعد راحیل شریف کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی ہوئی جس میں وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے دہشت گردی کےخلاف کردار کو سراہا۔

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف وفد سمیت 11 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جو ان کا پہلا دورہ ہے۔ گزشتہ روز راحیل شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے

اسلامی فوجی اتحاد 15 دسمبر 2015 کو تشکیل دیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے تاہم بعد میں تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا کمانڈر نامزد کیا گیا اور اس وقت وہ اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎