زخمی ڈاکو تڑپتا رہا، پولیس اہلکار ویڈیو بناتا رہا

کراچی میں مبینہ پولیس مقا بلے کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔


کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ڈاکو زخمی جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ایک پولیس اہلکار مقابلے میں زخمی تڑپتے ہوئے ملزم کی ویڈیو بناتا رہا۔

مذکورہ پولیس اہلکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے اس ڈاکو کو کو مقابلے میں زخمی کیا ہے،ویڈیو میں مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں زمین پر تڑپتا دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ ملزمان قصبہ کالونی میں لوٹ مار کر رہے تھے،رش کے دوران ملزمان کو روکا تو مبینہ ملزم نے فائرنگ کر دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎