پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بےتاب

پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑی بھی مرکز نگاہ ہونگے۔


پی ایس ایل 4 میں قومی کھلاڑی بھی دھاک بٹھانے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان گیند گھمائیں گے اور وکٹیں گرائیں گے۔ فہیم اشرف اور محمد سمیع بھی مخالفین کا شکار کرنے کےلئے بے تاب ہیں۔

آصف علی کا بلا چلا تو روکنا مشکل ہوجائے گا۔ بوم بوم شاہد آفریدی اس بار ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔ مصباح الحق پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے۔

ٹی 20 کے نمبرون بیٹسمین بابراعظم کراچی کنگز کی امیدوں کا محور ہونگے۔ لاہور قلندرز کو فخرزمان سے قابل فخر کارکردگی کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کرانے کی ذمہ داری سرفرازاحمد پر ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎